ترجمان وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس کی معطلی سےمتعلق خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان مذہبی امورکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ حج پروازوں کےالتوا کی خبریں بےبنیادہیں،عالمی حالات کےباوجودحج2026کےانتظامات شیڈول کےمطابق جاری ہیں،عازمین حج کےویزوں کے اجراکاعمل تیزی سے جاری ہے،حج پروازوں کاشیڈول عیدالفطرکےبعدجاری کیاجائےگا۔
ترجمان مذہبی امورکاکہنا ہےکہ مکہ اورمدینہ منورہ میں رہائش سمیت دیگرانتظامات مکمل کیےجارہے ہیں،عازمین حج افواہوں اور غیرمصدقہ خبروں پرکان نہ دھریں،حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات،ویب سائٹ اورپاک حج ایپ سےحاصل کریں۔
