عید سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
عید قریب آتےہی پشاورمیں مرغی کی قیمتوں کو بھی پرلگ گئے،ایک ہفتے کےدوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 45 روپےکا اضافہ ہوگیا، پولٹری مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت405 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
اس کےعلاوہ بیشترسبزیوں میں 20 سے 30 روپےفی کلوتک اضافے کےساتھ فروخت جاری ہےجبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
