ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور چین قابل اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں،مشترکہ مفاد اورباہمی دلچسپی کے تمام امور پر باقاعدہ قریبی روابط رہتےہیں۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنا بلا جواز ہے،حال ہی میں اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی،اس بات چیت میں افغانستان سے متعلق پیش رفت بھی شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نےگزشتہ جمعرات کی بریفنگ میں بھی اس پہلوکی تصدیق کی تھی،افغانستان کیلئےچین کےنمائندہ خصوصی کے دورے میں افغان معاملہ زیر بحث آیا تھا، یوئے شیاؤ یونگ کے دورے میں علاقائی امن و استحکام پر بھی مشاورت ہوئی تھی۔
