آسکر تقریب میں ہسپانوی اداکار کے ’’نو ٹو وار‘‘ اور ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے

Spanish actor chants "No to War" and "Free Palestine" at Oscars ceremony

لاس اینجلس – امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والی Academy Awards کی تقریب میں بعض فنکاروں نے ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھائی۔

ہسپانوی اداکار Javier Bardem ریڈ کارپٹ پر وہی پن پہن کر آئے جو انہوں نے 2003 میں Iraq War کے خلاف احتجاج کے دوران پہنی تھی۔ ایوارڈز کی تقسیم کے دوران انہوں نے اسٹیج پر ’’نو ٹو وار‘‘ اور ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

جاویئر بارڈم نے کہا کہ انہوں نے وہ پن دوبارہ اس لیے پہنی ہے کیونکہ 23 برس بعد دنیا ایک اور غیر قانونی جنگ کا سامنا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ جنگ Donald Trump اور Benjamin Netanyahu نے جھوٹ کی بنیاد پر شروع کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فلسطین کی علامتی پن بھی پہنی ہے جو مزاحمت کی نشانی ہے، اور ان کا پیغام ہے کہ دنیا جنگ نہیں چاہتی بلکہ امن اور فلسطین کی آزادی چاہتی ہے۔

اس موقع پر بھارتی اداکارہ Priyanka Chopra بھی تقریب میں موجود تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے