بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے: پاکستان نے امپائر کے فیصلے پر باضابطہ شکایت درج کرا دی

Final ODI against Bangladesh: Pakistan files formal complaint over umpire's decision

ڈھاکا – پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں اِن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے معاملہ میچ ریفری نعیم الراشد کے سامنے اٹھایا۔ شکایت بنگلہ دیش کے ریویو سے متعلق آخری اوور میں پیش آنے والے واقعے پر کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آخری اوور کی پانچویں گیند پر بنگلہ دیش کے بولر رشاد حسین کی گیند کو امپائر نے وائیڈ قرار دیا تھا۔ بعد ازاں بنگلہ دیش کے کپتان نے اس فیصلے کے خلاف ریویو لے لیا، حالانکہ اس دوران ٹی وی اسکرین پر ری پلے بھی دکھایا جا چکا تھا۔

اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے۔ ریویو کے بعد امپائر نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک گیند پر 12 رنز درکار رہ گئے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ قوانین کے مطابق اسکرین پر ری پلے دکھائے جانے کے بعد ریویو نہیں لیا جا سکتا تھا، تاہم امپائر نے اس کے باوجود ریویو کی اجازت دے دی۔ اسی بنیاد پر پاکستان نے میچ ریفری کو باضابطہ شکایت کرتے ہوئے اس ممکنہ غلطی کی نشاندہی کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے