بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

Drone attack on Baghdad International Airport kills 10 US soldiers

بغداد میں واقع وکٹوریہ بیس پر عراقی مزاحمتی تنظیم نے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ روسی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر 5 افراد زخمی ہوئے اور حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ یاد رہے کہ مذکورہ تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

دوسری جانب ایران کی خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔ دبئی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ڈرون حملے ہوئے، جس سے دبئی میں ایک آئل ٹینکر متاثر ہوا اور فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ کویتی وزارت دفاع کے مطابق ایئرپورٹ کے ریڈار کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور پانچ ڈرون تباہ کردیے گئے۔ کویت میں اطالوی فوج کے اڈے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے