اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے زندہ ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کی گئی، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کی گئی ہے۔
12 مارچ کو نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے دھمکی آمیز پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی، جس میں ان کے ہاتھ میں بظاہر چھ انگلیاں دیکھی گئیں، جس نے لوگوں کو یہ شبہ دلایا کہ ویڈیو مصنوعی ہے۔
اس کے بعد ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں وزیراعظم ایک کھلے مقام پر بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیو میں ان کے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی دکھائی دی، لیکن جب کرسی کی پشت پر ہاتھ رکھا گیا تو وہ انگوٹھی غائب ہو گئی، جس نے ویڈیو پر مزید شکوک پیدا کر دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری نئی ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں۔
نیتن یاہو نے کل اپنی کافی پیتے ہوئے وڈیو جاری کی تھی، وڈیوز کا اجرا سوشل میڈیا پر پھیلی ان خبروں کے جواب میں ہے کہ نیتن یاہو شاید ایرانی حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی سکیورٹی میٹنگ اور میڈیا بریفنگ میں نیتن یاہو کی غیر موجودگی نے افواہوں کو مزید تقویت دی، اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار شدہ تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
یہ سلسلہ AI کی تخلیق کردہ ویڈیوز اور سوشل میڈیا افواہوں کے بڑھتے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے، جو عالمی سطح پر سیاسی شخصیات کی ساکھ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
https://x.com/netanyahu/status/2033515975379911114?s=20
