وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب الحق کے تحت کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نےکہا ہےکہ پاک فوج نے 16 مارچ کی رات آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیابی سے اہداف پر فضائی حملے کیے جس میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث تھیں۔
کارروائیوں میں کابل اورننگرہارمیں افغان طالبان حکومت کے دہشتگردی کی معاونت کرنے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا،کابل میں دو مقامات پر تکنیکی معاونت کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخیرہ گاہیں تباہ کر دی گئیں،حملوں کے بعد ہونے والے ثانوی دھماکے بڑے اسلحہ ڈپو کی موجودگی کی واضح نشاندہی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نےکہاننگرہار میں بھی افغان طالبان حکومت کے زیر استعمال چار فوجی تنصیبات کونشانہ بنایاگیا،کارروائیوں میں لاجسٹکس،اسلحہ اور تکنیکی انفرا سٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا،تمام اہداف انتہائی درستگی کے ساتھ صرف ان تنصیبات کو بنایا گیا جو دہشتگرد گروہوں کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
افغان طالبان حکومت پرفتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دہشتگرد نیٹ ورکس کی معاونت کا الزام ہے،طالبان حکومت کےپروپیگنڈے کوگمراہ کن قرار دیتےہوئے کہا گیا کہ حقیقت دنیا اور افغان عوام سے پوشیدہ نہیں
پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے آپریشن غَضَب لِلحق مطلوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
