ایرانی فورسز نے شمال مشرقی علاقے میں جاسوسی کے الزام میں 10 غیرملکیوں سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے نے انجام دی، اور گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس تنصیبات سے معلومات اکٹھی کیں اور ممکنہ فیلڈ آپریشنز کی تیاری کی۔
ایرانی میڈیا نے گرفتار افراد کی قومیت یا دیگر شناختی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
