International Maritime Organization (آئی ایم او) کے سربراہ Arsenio Dominguez نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حتیٰ کہ جنگی بحری جہازوں کی نگرانی بھی 100 فیصد تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتی، کیونکہ موجودہ علاقائی کشیدگی میں خطرات کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ارسینیو ڈومنگیز نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں عالمی جہاز رانی کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ایک بڑا چیلنج ہے، اور کسی بھی وقت سیکیورٹی خدشات برقرار رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے صرف فوجی طاقت پر انحصار کرنا پائیدار حل نہیں، بلکہ اس کے لیے سفارتی کوششیں اور عالمی سطح پر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی تجارتی راستوں، خصوصاً توانائی کی ترسیل، کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
