ایرانی سپریم لیڈر نے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دیں، امریکا و اسرائیل کو شکست دینے کا عزم

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای چند لمحوں میں اپنا پہلا پیغام جاری کریں گے

ایران کے سپریم لیڈر Ali Khamenei کی جانب سے امریکا کے ساتھ ممکنہ امن تجاویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ یہ تجاویز دو ثالث ممالک کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی تھیں، تاہم سپریم لیڈر نے انہیں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ “فی الحال امن کا وقت نہیں”۔

بیان کے مطابق سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران پہلے امریکا اور اسرائیل کو شکست دے گا اور اس کے بعد نقصانات کا ہرجانہ (تاوان) وصول کیا جائے گا۔

ایرانی قیادت کے اس مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے دوران ایران کسی فوری سفارتی مفاہمت کے لیے تیار نہیں، بلکہ اپنی پوزیشن کو مزید سخت اور مزاحمتی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور مختلف عالمی و علاقائی قوتیں سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے