پاکستان کی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایران پرحملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننےکا خواہاں ہے۔

عطا تارڑ نےکہا پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کے حل کیلئے کامیابی سے ثالثی کاکردار ادا کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے طالبان کا اسپتال پر بمباری کاالزام بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فوج کےحملےدہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پرمرکوز رہے، افغان طالبان پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلاچکے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے