چاہت فتح علی خان کا نیا گانا”دن رات لیتی ہے”ریلیز، سوشل میڈیا پر تنقید اور مزاحیہ تبصروں کی بھرمار

Chahat Fateh Ali Khan's new song released, social media flooded with criticism and humorous comments

متنازع اندازِ گلوکاری کے باعث شہرت رکھنے والے Chahat Fateh Ali Khan نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا جاری کر دیا، جس کا پرومو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

گانے کا ٹریلر منظرِ عام پر آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے ملے جلے، مگر زیادہ تر طنزیہ اور مزاحیہ ردعمل سامنے آیا۔

نئے گانے کے بول حسبِ روایت ذومعنی اور غیر روایتی انداز پر مبنی ہیں، جس نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ ٹریلر کے اجرا کے فوراً بعد ہی تنقید، مذاق اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اور کئی افراد نے گلوکار کو ہدفِ تنقید بنایا۔

تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ شدید تنقید کے باوجود گانے نے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز، شیئرز اور تبصرے حاصل کر لیے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چاہت فتح علی خان کی متنازع مقبولیت اب بھی برقرار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے