ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہرا برادری عید الفطر منا رہی ہے۔
عید الفطر کا بڑا اجتماع کراچی میں صدر طاہری مسجدمیں ہوا،نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی،طاہری مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
