افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی کارروائیوں پر بھارتی بیان مسترد

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں بھارتی بیان مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے بھارت کا بیان اس کی کھلی منافقت کا عکاس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے بھارتی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیاں جاری ہیں، ایسے میں بھارت کا بیان اس کی کھلی منافقت اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو مسلم آبادی کے خلاف ظلم و تشدد میں ملوث ہے اور چند ہفتے قبل ایک قابض طاقت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر چکا ہے، وہ دوسروں کو اصولوں کا درس دے رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ بیانات مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، بھارت خود ہمسایہ ممالک کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے