اسلام آباد: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی ہے، آج ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی شیڈول کے مطابق ہیں۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اس کے علاوہ لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
