سوشل میڈیا اتھارٹی فعال، چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سینئر قانون دان ایاز شوکت 5 سال کیلئے اتھارٹی کے پہلے چیئرمین تعینات کردیے گئے۔

وزارت داخلہ نے چیئرمین اور 5 ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، چیئرمین اور 5 ممبران کی تعیناتی 5 سال کے لئے ہوگی۔ ایاز شوکت اس وقت بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ایاز شوکت بطور چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی عید کے بعد ذمہ داری سنبھالیں گے۔

غلط معلومات اور خبروں سے متاثر کوئی بھی شخص اتھارٹی کو شکایت کراسکے گا، اتھارٹی کو متعلقہ مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرانے کا اختیار بھی ہوگا۔ اتھارٹی شکایت موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر احکامات جاری کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے