فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب،بچوں کو اسلحہ دینے کا انکشاف

فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ بچوں کو اسلحہ تھماکرشدت پسندی کو فروغ دینےکا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مبینہ ویڈیوز میں بچوں کو ہتھیار اٹھائے اور نعرے لگاتے دکھایا گیا ہے ۔ جس پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معصوم ذہنوں کو شدت پسندی کی فیکٹری میں دھکیلنے کی سازش ہے ۔ چند ویڈیوز سے خوارج کا کنٹرول ثابت نہیں ہوتا ۔  یہ خوف اور پروپیگنڈے کے ذریعے جھوٹا تاثر گھڑنے کی کوشش ہے ۔  جو گروہ بچوں کو گھٹیا نعرے لگوائے اور گن کلچر سکھائے ۔ وہ عوام کا خیرخواہ نہیں ۔ معاشرے کا دشمن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درخت جلوانا، ہتھیار دلوانا اور بچوں کو استعمال کرنا طاقت نہیں ۔ تباہی کا طریقہ کار ہے ۔  خوارج کا بیانیہ اسلام نہیں بلکہ فساد، جبر اور انسانی وقار کی تذلیل ہے ۔  آج اگر قوم خاموش رہی تو کل انہی بچوں کے ہاتھوں میں قلم نہیں  بارود ہوگا۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں بلکہ ریاستی اداروں، علما، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ خیبر پختونخوا میں سامنے آنے والے ایسے واقعات نے صوبائی حکمرانی اور مقامی قیادت کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے