معروف مذہبی اسکالرو شیعہ علما کونسل کے نائب صدر Allama Arif Hussain Wahidi نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل Asim Munir کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والا پراپیگنڈا گمراہ کن ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
علما کنونشن کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں علامہ عارف حسین واحدی نے Pakistan Tehreek-e-Insaf پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں واضح کیا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو مشکل وقت میں Iran کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔
علامہ واحدی کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکا جائے اور جاری کشیدگی کو ختم کیا جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔
https://x.com/i/status/2035046761186881927
انہوں نے مزید کہا کہ عاصم منیر نے اپنے خطاب میں پاکستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے سے دشمن کو فائدہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے اقدامات ملک کے مفاد کے خلاف ہیں اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
عالم اسلام کی مجموعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ مسلم ممالک کو مسلسل چیلنجز اور حملوں کا سامنا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ مغربی طاقتیں مسلم دنیا کو علم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کمزور سمجھتی ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دباؤ بڑھایا جاتا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر کے حوالے سے بھی عاصم منیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان باہمی احترام اور مثبت تعلقات موجود رہے ہیں، جو خطے میں سفارتی توازن کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔
