سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، عملدرآمد بحال کیا جائے: صدر زرداری

اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے۔ 

صدر  آصف زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام کہا کہ عالمی یومِ آب، رواں برس، ’پانی اور صنف‘ کے موضوع کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں جبکہ صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے، آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، بھارت سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے