عید کے دوسرے دن فتنہ الخوارج کی جانب سے وسطی کُرم میں زیر تعمیر جابو پولیس اسٹیشن پر دھاوا

22 مارچ 2026 کو سنٹرل کرم کے علاقے جابو پولی اسٹیشن پر فتنہ الخوارج کی جانب سے اُس وقت دھاوا بولا گیا جب وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔*فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارجی مارے گئے-

موقع پر مزدور اپنے کام میں مصروف تھے جبکہ چند پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

اسی دوران فتنہ الخوارج کی جانب سے تعمیراتی کام روکنے کا مطالبہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اور دو خوارج جہنم واصل ہوئے۔

صرف یہی نہیں، فتنہ الخوارج نے چند مزدوروں اور پولیس والوں کو بھی اغوا کر لیا۔ بعد ازاں مقامی مشران کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے گئے، جن کے نتیجے میں اغواء کیے گئے مزدوروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔

اس دوران پولیس کی اضافی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کر لیا گیا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج کو نہ معصوم جانوں کی حرمت کا احساس ہے اور نہ ہی انسانیت کا کوئی پاس۔ یہ عناصر نام نہاد نظریات کی آڑ میں عام شہریوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔

یہ حملہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج درحقیقت مقامی آبادی کے دشمن ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف ریاست اور عوام کا متحد ہونا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے