اسلام آباد میں نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

اسلام آباد میں نوجوان نے دن دیہاڑے شاپنگ مال کے قریب فائرنگ کر کے جواں سال لڑکی کو قتل کر ڈالا۔ پھر خود کو گولی مار کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اور قتل کے بعد خودکشی کرنے والے کی شناخت ثناء جاوید اور محمد صادق کے نام سے ہوئی ۔ دونوں ہی اٹک کے رہائشی تھے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صادق نے پہلے شاپنگ مال کی پارکنگ میں نائن ایم ایم پسٹل سے ثناء کو گولیاں ماریں پھر اسی سے خود کشی کر لی۔دو چھوٹے بچے قریب کھڑے بے بسی سے دیکھتے رہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات سے شواہد جمع کئے ۔ قتل اور خودکشی کرنے والے صادق کے پاس سے واردات میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پسٹل اور پولیس کارڈ برآمد ہوا ۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا۔

ابتدائی طورپر پتا چلا ہے لڑکا پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور اٹک میں تعینات تھا تاہم اٹک پولیس کے مطابق اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے