سپارکو نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کےلیے اسپیس 4 کلائمٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق منصوبے کا مقصد اسپیس ٹیکنالوجیز کےذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا اور اقدامات کرنا ہے، اِس کےتحت جیو اے آئی کے ذریعے عالمی سطح کا مشاہداتی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں مشاہداتی مرکز میں مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ،سیٹلائٹ ڈیٹا،جغرافیائی تجزیات کی سہولت موجود ہے۔
بیان کے مطابق اسپیس 4 کلائمٹ انیشیٹو پالیسی ساز،محققین بہتر انداز میں مشاہدات کرسکتےہیں، یہ پلیٹ فارم ماحولیاتی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات کی نگرانی کرتا ہے، یہاں گلیشیئرز، ساحلی تبدیلیوں، دریاؤں کے نظام اور زمین کے استعمال کی نگرانی ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جیو اے آئی پلیٹ فارم پالیسی سازوں کوٹھوس شواہدپرمبنی ڈیٹافراہم کرے گا، منصوبے کے تحت خلائی ٹیکنالوجی سےعوامی تحفظ یقینی بنایا جاسکےگا۔
