نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ اسحاق ڈار اور شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ امن و استحکام کی اہمیت اور کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ اسحاق ڈار نے یواے ای میں تین پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا اور قریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا گیا۔
