عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار Shakira کے قطر میں ہونے والے کنسرٹ کو بھی موجودہ علاقائی کشیدگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے، جس سے ان کے عالمی ٹور شیڈول پر اثر پڑا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں شیڈول یہ کنسرٹ سیکیورٹی خدشات اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مؤخر کیا گیا۔ منتظمین نے تاحال نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر شو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔
اس سے قبل Shakira کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ بھی ملتوی کیا جا چکا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی حالات اور علاقائی تناؤ کے باعث ایونٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف سیاسی و عسکری معاملات کو متاثر کر رہی ہے بلکہ عالمی تفریحی سرگرمیوں اور بڑے ایونٹس پر بھی اس کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔
