وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود،شاہی خاندان اور سعودی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کی حالیہ امن کوششوں سے آگاہ کردیا،سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،اس مشکل وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا ایک بار پھر اظہار کیا ۔
وزیراعظم نےموجودہ بحران میں غیرمعمولی تحمل کامظاہرہ کرنے پر سعودی قیادت کو سراہا،اور یقین دلایاکہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک کے ساتھ کھڑا رہےگا جیسا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
شہبازشریف نےفوری طور پرجنگ کےخاتمے اور امن کی بحالی پرزوردیا تاکہ علاقائی صورتحال کو مستحکم کیاجاسکے،انکاکہنا تھاکہ امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
شہبازشریف نےسعودی ولی عہد کو بتایا پاکستان نے تمام فریقین کےساتھ تعمیری سفارتی رابطے کئے گئے،جن میں کشیدگی میں کمی اوراختلافات کومذاکرات اورسفارتکاری کےذریعےحل کرنےپر زوردیاگیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا،دونوں رہنماؤں نےہرسطح پردوطرفہ قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
