آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں کے لیے وزیٹر ویزا سے متعلق نئی عارضی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بعض زمروں میں داخلے کو محدود کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی وزیرِ داخلہ کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر خدشہ ہے کہ بعض ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز مقررہ مدت میں اپنے ملک واپس نہ جا سکیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام مستقل نہیں بلکہ عارضی نوعیت کا ہے، جس کا مقصد سفری اور امیگریشن کنٹرول کے نظام کو موجودہ غیر یقینی صورتحال میں محفوظ رکھنا ہے۔
