کراچی کو اس حالت میں رکھ کرملکی سلامتی کی ضمانت نہیں،خالد مقبول

ایم کیوایم پاکستان نے آرٹیکل 140 اے کے فوری نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے آرٹیکل 140 اے کا فوری نفاذ کیا جائے۔ فوری طورپر28 ویں آئینی ترمیم لائی جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا تو پہلا نشانہ کراچی ہوگا۔ کراچی کواس حالت میں رکھ کرملکی سلامتی کی ضمانت نہیں، دشمن کی جانب سےکراچی میں فسادات کا قوی امکان ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ حالات میں دنیا بھر نے دیکھ لیا کہ فوج تو سرحد پر لڑے گی، کیا شہر کے اندر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کا کوئی نظام موجود ہے، جب جنگ ہوتی ہے تو سول ایڈمسٹریشن چلانا مقامی حکومت کو چلانا ہے۔

ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر وزیرثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم کابیانیہ سیاسی دیوالیہ پن اورعوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، وفاق میں شراکت دار ہونے کے باوجود سندھ حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا دوغلے پن کاثبوت ہے، آرٹیکل 140اے اور بلدیاتی نظام کے نام پرکراچی کو سندھ سے الگ کرنےکی سازشوں کوہوا دے رہے ہیں۔ سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے ہمیشہ ناکام ہونگے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے