ملک میں مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کی بنیادی وجہ سامنے آگئی

ملکی ریفائنریز اپ گریڈ نہ ہونا ملک میں مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کی بنیادی وجہ بن گیا۔ 70 فیصد تیار پیٹرول اور 23 فیصد تیار ڈیزل منگوانے سے قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہیں۔ مقامی ریفائنریز معیاری تیل صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں اس لئے درامد پر انحصار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان میں ریفائنریز اپ گریڈ کرنے کے منصوبے میں تاحال پیش رفت نہیں ہو سکی۔   ریفائنریز نے اپ  گریڈیشن کے لئے 5 سال میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا تھی ۔ اوگرا ریفائنریز کا مشترکہ اسکرو اکاؤنٹ بن چکا لیکن سرمایہ کاری شروع نہیں ہو سکی۔

ریفائنریز اپ گریڈ نہ ہونے کے باعث مہنگی تیار پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی جا رہی ہیں ۔ پاکستان صرف 25فیصد خام تیل بیرون ملک سے منگواتا ہے ۔

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث ڈیزل کی قیمت 99 ڈالر بڑھ  کر187ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ۔ جبکہ پیٹرول 56 ڈالر مہنگا ہو کر 130 ڈالر فی بیرل ہو چکا۔ پاکستان میں اضافی ٹیکس قیمتوں کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے