پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخرکردی

ایران ، امریکہ اور اسرائیل جنگ کے باعث پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن لاہور نے 27 مارچ کی ہڑتال موخرکردی۔پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے پٹرول اورڈیزل منافع میں اضافےکا مطالبہ کیا تھا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور نے پٹرول اور ڈیزل منافع میں اضافے کیلئے 27 مارچ کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا تاہم ایران ، امریکہ اور اسرائیل جنگ کی صورتحال کے باعث پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن لاہورنے ہڑتال موخرکردی۔

صدر ایسوسی ایشن لاہور جہانزیب ملک کا کہنا تھا کہ حکومت سے پٹرول اورڈیزل منافع میں اضافےکا مطالبہ کیا تھا ۔لاہورمیں پٹرول پر 6 روپے 70 پیسے فی لیٹرمنافع دیا جارہا ہے۔ہم نےسیل پر 8 فیصد منافع کا مطالبہ کیا تھا۔ جنگ کی صورتحال کے باعث ہڑتال موخرکردی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات یقینی بنا لی گئی ہیں۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش اور تیل کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر مستحکم ہے۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ تسلی بخش ہے۔  سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرول کی درآمدات بھی یقینی بنا لی گئی ہیں۔ جبکہ ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے