وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ جس میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ترجیحی قرار دیتے ہوئے سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی اصلاحات کو سراہا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔
ملاقات میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کے رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔ باہمی دلچسپی کے امور میں چینی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
