ایران کے دارالحکومت Tehran میں سیکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 39 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خفیہ اہلکاروں نے یہ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی، جس میں گرفتار افراد کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ زیرِ حراست ملزمان میں سے 27 افراد کا تعلق دو مبینہ دہشتگرد گروہوں سے ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ملزم Sistan and Baluchestan میں ایک آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کا مقصد حساس کارروائیوں کو منظم کرنا تھا۔
سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں، جن میں اسٹار لنک ڈیوائسز شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، حساس مقامات کی معلومات اور لوکیشن ڈیٹا مبینہ طور پر غیر ملکی نیٹ ورکس کو فراہم کر رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ روابط کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔
