مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج غیر معمولی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیشتر فوجی اب اپنے روایتی اڈوں کے بجائے ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کر رہے ہیں جبکہ کئی سرگرمیاں ریموٹ یا دور سے کنٹرول کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ اڈے ناقابل رہائش ہو چکے ہیں۔ ان میں کویت میں واقع امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اڈوں پر اس وقت صرف پائلٹس اور تکنیکی عملہ محدود تعداد میں موجود ہیں، جبکہ باقی اہلکار دور سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے امریکی فوج کی روایتی آپریشنل استعداد متاثر ہوئی ہے اور خطے میں فوجی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی مشکل ہو گئی ہے۔
