الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دیدیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ مراد سعید کی نااہلی کا فیصلہ عدالتی سزا کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ نشست خالی قرار دے دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سات مارچ کو تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں مراد سعید کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مراد سعید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
