امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ Steve Witkoff نے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو ممکنہ معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے مضبوط اشارے موجود ہیں، تاہم ایران کی جانب سے بار بار مذاکرات کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔ اسٹیو وٹکوف کے مطابق اگر صورتحال یہی رہی تو خطے میں مزید تباہی اور جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
