زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 21.73 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ذخائر اضافے کے بعد 16 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 97 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 36 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے