حزب اللّٰہ نے زمینی کاروائی کے دوران 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کردئیے

حزب اللّٰہ نے زمینی کاروائی کے دوران 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کردئیے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم Hezbollah نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے ہیں، جبکہ اسرائیل نے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

سفارتی کوششوں کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر شدید بمباری کی، جبکہ قم اور ارومیہ میں بھی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایران نے بھی اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ملٹی وار ہیڈ ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں خلیجی خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، جن میں کویت کے علی السالم اور العدیری، متحدہ عرب امارات کے الظفرہ اور بحرین کے شیخ عیسیٰ بیس شامل ہیں۔

لبنان کی سرحدی پٹی میں اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے، جہاں جھڑپوں میں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے