پاسدارانِ انقلاب ایران کی شہریوں کو امریکی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ

پاسدارانِ انقلاب کی شہریوں کو امریکی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب، Islamic Revolutionary Guard Corps نے خطے میں موجود شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی فوجی اڈوں کے قریب علاقوں کو خالی کر دیں۔

ایرانی گارڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل شہری علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق شہری ان تمام مقامات سے دور رہیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں تاکہ ممکنہ حملوں میں جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قم اور ارومیہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ایرانی حکام کے مطابق حالیہ حملوں میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1,937 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملوں کی 83ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ملٹی وار ہیڈ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے