پاکستان سے حج 2026 کےلیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان سے حج 2026 کےلیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔ حج پروازوں کا آغاز 18اپریل سے 21 مئی تک جاری رہے گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 79 ہزارعازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ مجموعی طور پر 468 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

حج پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اورسکھرسےروانہ ہوں گی۔ حج آپریشن میں پی آئی اے، ایئربلیو، ایئرسیال اور سعودیہ ایئرلائنز شریک ہوں گی۔

پہلے روز 4 پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ ابتدائی 15 دن عازمین کو صرف مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ 186 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 282 پروازیں جدہ کے لیےمختص کی گئی ہیں۔ جدہ کےلیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اورلاہور سے 104 پروازیں روانہ ہوں گی ۔ کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26 ،فیصل آباد 23  اورسکھر سے 5 پروازیں شیڈول ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے