ایران کے راستے برآمدات کے لئے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط سے استثنیٰ دیدیا گیا

وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرلیا ۔ ایران کے راستے برآمدات کے لئے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط سے عارضی استثنیٰ دیدیا گیا۔

وفاقی حکومت نے برآمدات کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ وزیر تجارت کی ہدایت پر کیا ۔ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کیلئے 3 ماہ کی خصوصی رعایت  24 مارچ سے 21 جون تک نافذ العمل ہو گی۔

وفاقی حکومت نے برآمدکنندگان کی سہولت اورعلاقائی تجارت بڑھانے کیلئے یہ قدم اٹھایا ۔ ایران کو چاول ، سمندری خوراک ، آلو ، گوشت، پیاز، مکئی اور پھلوں سمیت متعدد اشیاء برآمد کی اجازت دیدی گئی ۔ فارماسیوٹیکل مصنوعات اور ٹینٹس کی برآمد بھی رعایت میں شامل ہے۔

برآمدی آمدن مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار رہے گی ۔ ایران کے راستے تجارت سے برآمد کنندگان کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی ۔ برآمدات میں اضافہ کر کے ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جائیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے