اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں تیزہواؤں اور آندھی کیساتھ بارش کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے نے اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں تیزہواؤں اور آندھی کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کر دیا،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک بھر میں مزید بارش برسائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کشمیر،پختونخوا ،بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چندمقامات پرتیزبارش کا امکان ہے۔

لاہور کےمختلف علاقوں میں 7 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،ہوا کی رفتارمیں اضافے سے ٹھنڈک احساس بڑھ گیا،موسم نہایت خوشگوارہوگیا،اسلام آباد راولپنڈی اورگرد و نواح میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا،درجہ حرارت میں کمی سے سردی کا احساس ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ خیر پختونخوا،سندھ، بلوچستان میں بھی بارش ہوگی،بالائی علاقوں میں ژالہ باری،بالا پہاڑوں پربرفباری کابھی امکان ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے