ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورمصرکے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اورمصر کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،پاک مصر دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،مشترکہ وزارتی کمیشن سمیت دوطرفہ میکنزم بنانےاور بزنس روابط کےفروغ پرزور دیا،پاکستان نےہیپاٹائٹس سی کیخلاف مصرکےتعاون کوسراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار اورڈاکٹربدرعبد العاطی نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی، غزہ کے عوام کیلئے انسانی امداد میں مصر کے کردار کو سراہا گیا، اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
