چھ سال بعد پی آئی اے کی پرواز لندن کے لیے روانہ

پی آئی اے کی پرواز چھ سال کے طویل وقفے کے بعد مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہو گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافروں کو الوداع کرنےکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،خصوصی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر اورسیکرٹری دفاع نےبھی شرکت کی،مسافروں کی جانب سےلندن کیلئے براہ راست پروازوں کے آغار پرخوشی کا اظہار کیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز 329 مسافروں کو لےکرلندن روانہ ہوئی،برطانوی روٹ پرپی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ استمال کیا گیا،لندن کےلئےپاکستان سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہونگی،برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے