پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹس نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے اپنی رپورٹ میں کہا تیل مہنگا ہوا تو مالی خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے،تیل مہنگا ہونے سے مہنگائی، ڈالر ریٹ اور درآمدی بل میں اضافہ ہوگا،100 ڈالر فی بیرل پر بجٹ سرپلس میں واضح کمی ہو سکتی ہے،120 اور 144 ڈالر فی بیرل پر مالی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،حکومت کو ٹیکس نظام بہتر بنانے اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی تجویز دی

پائیڈ نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ بڑھا کر ریونیو لیکیج روکنے پر زور دیا،آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پٹرولیم لیوی کم کرنے کی گنجائش محدود ہے،تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پاکستان کیلئے مستقل چیلنج بن چکا ہے، حکومت کو آئل شاکس سےنمٹنےکیلئےواضح اور پیشگی حکمت عملی بنانےکی تجویزدے دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے