نااہل مودی کی ناکام پالیسیاں، بھارتی عوام گیس کے سنگین ترین بحران کا شکار

خلیجی جنگ کے باعث گیس بحران سے مودی حکومت کی بدانتظامی کاپول کھل گیا ہے اور خودانحصاری کےدعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

امریکی جریدہ بلوم برگ کےمطابق خلیجی جنگ کےباعث بھارت میں ایل پی جی کی شدید قلت اور قیمتیں بڑھنےسےمزدورطبقےکی زندگی اجیرن ہوگئی۔

ایل پی جی کی قلت نےفوڈاسٹال مالکان کومتبادل ایندھن کےاستعمال یاکاروبار بند کرنے پر مجبورکر دیا ہے۔ گیس بحران کےباعث دہلی میں کاروبارٹھپ،غریب مزدورگھروں کوواپس جانے پرمجبورہیں۔

بھارت میں مینوفیکچرنگ اور دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر،اہم صنعتوں کو اشیاءکی قلت اوربڑھتی قیمتوں کا سامناہے۔ خلیجی جنگ کےاثرات بھارت میں تیزی سےظاہرہوئےجہاں شہری مہنگےگیس سلنڈرز کےباعث گھریلواخراجات برداشت کرنےسےقاصرہیں۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے پاس ہنگامی صورتحال کیلئے مناسب  اسٹاک موجود نہیں جس کا خمیازہ آج بھارتی عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے