آغا سراج درانی انتقال کے 5 ماہ بعد غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں بےگناہ قرار

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج درانی کو غیرقانونی اثاثہ جات کے ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا گیا۔

کراچی نیب کورٹ کے مطابق آغا سراج درانی انتقال کے پانچ ماہ بعد بری ہوگئے، 2019 میں نیب نے سابق اسپیکر سمیت ان کے اہلخانہ، ملازمین اور فرنٹ مین کےخلاف ریفرنس دائر کیا تھا،جس میں 2008 میں آغا سراج اور دیگر ملزموں پر فردِ جرم عائد ہوئی تھی۔

نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریفرنس نہیں بنتا،اس لیے اسے واپس لیا جانا چاہیے۔ چیئرمین نیب کے مطابق نیب کورٹ کراچی نے مقدمے کے تمام ملزمان کو طلب کرلیا ہے اور زیر حراست ملزم کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے