ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
بیان کے مطابق اسحاق ڈار چینی قیادت سے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان عالمی امور پر مشاورت کا عمل آگے بڑھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ڈاکٹروں کی رائے کے برخلاف چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، اسحاق ڈار کی کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا، خراب طبیعت کے باوجود اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان کے چین سے گہرے تعلقات کا ثبوت ہے۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے ایک پیغام میں کہا کہ اسحاق ڈار کو مصری وزیرخارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگی۔ چوٹ لگنے کے باوجود اسحاق ڈار نے اہم میٹنگ احسن اندازمیں مکمل کیں۔
علی ڈار نے کہا کہ فیملی کے اصرار پر نائب وزیراعظم کا طبی معائنہ کروایاگیا، تمام رپورٹس الحمداللہ مجموعی طورپرٹھیک ہیں، کندھے میں ایک ہیئرلائن فریکچر ہے جسے ادویات سے مینج کیا جائے گا۔
