پی سی بی کی سخت کارروائی: نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ

پی سی بی کی سخت کارروائی: نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ

Pakistan Cricket Board نے فاسٹ بولر Naseem Shah پر سینٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ کو 27 مارچ 2026 کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں مختلف خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی گئی۔ بعد ازاں 30 مارچ کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کا جواب موصول ہونے پر ذاتی سماعت کی۔

پی سی بی کے مطابق سماعت کے دوران نسیم شاہ نے غیر مشروط معافی پیش کی، تاہم کمیٹی نے قرار دیا کہ انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انہیں جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو فوری طور پر برطرف کر دیا ہے، جبکہ پی سی بی نے مذکورہ ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کر دیا ہے تاکہ وہ آئندہ کسی بھی کرکٹر کے ساتھ کام نہ کر سکے۔

بورڈ نے واضح کیا کہ وہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے گا، اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے