ایم ڈی کیٹ امتحانات کےحوالےسےبڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،پی ایم اینڈ ڈی سی نےآئندہ سال سےمیڈیکل کالجز میں داخلہ پالسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کاکہنا ہےکہ فیصلہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اکیڈمی مافیا سے نجات کے لیے کیا گیا،فیصلے پر عمل درآمد آنے والے انٹرمیڈیٹ امتحان کے ساتھ ہی ہوگا، اس سے پہلے ایف ایس سی امتحان کے 4 سے6 ماہ بعد ایم ڈی کیٹ کاامتحان لیا جاتا تھا،ایف ایس سی امتحان اورایم ڈی کیٹ کے درمیان 6 ماہ میں اکیڈمی مافیا بچوں سےلاکھوں بٹورلیتا تھا،
وزیرصحت نےمزیدکہاامیروالدین کےبچےتومہنگی ٹیوشن فیس دےکر تیاری بھی کرلیتےہیں،متوسط گھرانوں کےبچےاکیڈمیز میں تیاری سےمحروم رہ جاتےہیں،ایف ایس سی کےبعد دو،دو مرتبہ امتحان کی تیاری نہیں کرنا پڑےگی،ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب ایف ایس سی امتحان کے6 روزکےبعد شروع ہوں گے۔
