اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر سولہ ارب سینتیس کروڑ ڈالر ہوگئے۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانےکا مشن جاری ہے،مرکزی بینک نے ایک سال میں مارکیٹ سے 6.9 ارب ڈالرخریدے،صرف دسمبر2025 میں مارکیٹ سے ایک ارب سےزائد ڈالرخریدے گئے،نومبر 2025 میں انٹربینک سے 62 کروڑ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی۔

ستمبر،اکتوبر2025 میں سب سے زیادہ 2 ارب سے زائدڈالرکی خریداری ہوئی،آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط ملنے پرذخائر مزید بڑھنےکا امکان ہے،کمرشل بینکوں کے پاس دستیاب ذخائرکی مالیت 5.36 ارب ڈالر ہے، 19 مارچ تک مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 21.73 ارب ڈالرہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے